- رجانہ (نامہ نگار)
- کشمیر میں بھارتی ہندو افواج کے مظالم کی صرف مذمت ہی نہیں بلکہ مرمت کی بھی ضرورت ہے ، ملتِ اسلامیہ پاکستان میں جب بھی کوئی غیرت مندحکمران آ گیا تو کشمیر آزاد ہو جائے گا ، پاکستانی قوم اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کی اخلاقی نظریاتی حمائت جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار بانی پاکستان سنی لیگ ڈاکٹر سیف اللہ قمر نے یومِ کشمیر کے بارے اپنے جاری ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ مسلمان قوم آزادقوم ہے یہ کسی کی غلامی میں نہیں رہ سکتی ،اگر عوام اپنے شعور کو اجاگر کریں تو انُن کی تمام مشکلا ت کا حل ممکن ہے ،پاکستانی حکمرانوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ بھارتی مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پہ بات کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے ،کیوں کہ آزادی کی جنگ میں ان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،بھارتی حکومت ایک مخصوص گروہ کے ساتھ مل کر مزرات کی بے حرمتی کر رہی ہے ،دہلی میں غوثیہ مسجد اور چالیس کے قریب مزارات کا شہید کیا جانا مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی بے حرمتی ہے ،کشمیر اوربھارت میں مسلمانوں کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں ،کسی بھی خطے میں ہندؤں کی حکومت کو پسندیدہ نہیں کہا جا سکتا
Wednesday, February 6, 2013
kashmeer day news
Labels:
Pakistan Sunni League News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment