اسلام میں خواتین کا کردار
میدانِ جنگ میں خواتینِ اسلام
حضرت صفیہ کی بہادری
جنگِ خندق میں ایک ایسا موقع بھی آیا کہ جب یہودیوں نے یہ دیکھا کہ ساری مسلمان فوج خندق کی طرف جنگ میں مصروف ہے تو جس قلعہ میں مسلمانوں کے بچے اور عورتیں پناہ گزین تھیں یہودیوں نے اچانک اس پر حملہ کر دیا اور ایک یہودی دروازہ تک پہنچ گیا حضور ﷺ کی پھوپھی حضرت صفیہؓ نے اس کو دیکھ لیا اور حضرت حسان بن ثابتؓ سے کہا کہ تم اس کو قتل کر دو ورنہ یہ جا کر یہا ں کا ماحول اور حال باہر بتا دے گا ۔مگر اس وقت ان کی یہودی پر حملہ کرنے کی ہمت نہ پڑی ، یہ دیکھ کر حضرت
صفیہؓ نے آگے بڑھ کر خیمہ کی ایک چوب اُکھاڑی اور اس یہودی کے سر پر اس زور سے مارا کہ اس کا سر پھٹ گیا ۔پھر خود ہی اس کا سر کاٹ کر قلعہ سے باہر پھینک دیا یہ دیکھ کر حملہ آور یہودیوں کو یقین ہو گیا کہ قلعے کے اندر بھی اسلامی فوج موجود ہے ۔ اس ڈر سے یہودیوں نے اس طرف حملہ کرنے کی جرات ہی نہیں کی ۔
No comments:
Post a Comment